پاکستان

وزیر اعظم سے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین کی ملاقات

بیجنگ ()

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین حہ لی فنگ نے جمعہ کے روز وزیر اعظم عمران خان سے  ویڈیو ملاقات کی ہے ۔ چینی میڈ یا کے مطا بق عمران خان اس وقت  بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں۔ جناب حہ لی فنگ نے وزیراعظم جناب عمران خان اور پاکستانی دوستوں کو چینی نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ دونوں فریقین نے اپنی اپنی ملکی معاشی صورتحال، چین پاکستان اقتصادی و تجارتی تعلقات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں فریقین نے ویڈیو کے ذریعے صنعت اور گوادر پورٹ پر تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker