کھیل

فیئر ڈیل ٹی ٹوئنٹی:وائیکنگز اور دھمیال نےکوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد ،فیئر ڈیل سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد وائیکنگز اور دھمیال ٹھنڈرز نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ آل سٹار بھارہ کہو نے اپنا میچ جیت لیا ،پہلے میچ میں اے ایس بی نے النور کرکٹ کلب کو 6وکٹ سے شکست دی ،النور نے پہلے 121رنز بنائے عثمان شریف 30رنز کیساتھ نمایاں رہے ،اے ایس بی کی طرف سے ہلال اور وقاص نے تین تین کھلاڑی آئوٹ کیے جواب میں اے ایس بی نے ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا عبدالرحمن 38رنز کیساتھ نمایاں رہے ہلال کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ دوسرے میچ میں اسلام آباد وائیکنگز نے اریس کو 212رنز سے شکست دی ،پہلے وائیکنگز نے 257رنز بنائے حمزہ 85 اور عثمان مایا 50رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ،جواب میں اریس 45رنز پر آئوٹ ہو گئی عثمان شاہ نے 6کھلاڑی آئوٹ کیے ۔عثمان شاہ کو مرد میدان قرار دیا گیا ،تیسرے میچ میں دھمیال ٹھنڈرز نے ایگل سٹار کو 118 رنز سے ہرایا دھمیال نے پہلے 196رنز بنائے جمشیدنے 33 اور عابد 31 رنز بنائے ایگل سٹار کی طرف سے عثمان پاشا نے 3 جبکہ آصف بیگ نے 2 کھلاڑی آئوٹ کیے جواب میں ایگل سٹار کی ٹیم 78رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ساجد خان نے 5وکٹ حاصل کییساجد خان مین آف دی میچ قرار دئیے گئے ۔چوتھے میچ میں وائیکنگز نے فیئر ڈیل کی ٹیم کو 9وکٹوں سے شکست دی فیئر ڈیل کی ٹیم نے پہلے 151رنز بنائے سلیمان نے 31 اور کپتان آصف نے 25 رنزبنائے وائیکنگز کی طرف سے حسنین اور طلحہ مجید نے دو دو وکٹ حاصل کیے ۔وائکنگز نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔منصور نے ناقابل شکست 77اور حمزہ نے 52رنز بنائے عبدالوہاب نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا منصور سلیم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker