اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے ، ایف ٹین مرکز میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ، بحالی کا کام شروع

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کی انتظامیہ اسلام آباد میں تاجربرادری کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے۔

اس سلسلے میں اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین مرکز میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور بحالی کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے مرکز ایف ٹین میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور اپ گریڈیشن کے لئے 7 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔اس ضمن میں اخبارات میں ٹینڈرز شائع کردئیے جائیں گے۔کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کاروبار اور معیشت کے فروغ کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں جائیں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ سی ڈی اے انتظا میہ کی ہدایت پر ایف ٹین مرکز سے تمام تجاوزات کے خاتمے ،پارکنگ کے مسائل کے حل اور دیگر تمام مسائل گے حل کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر تاجر برادری نے ایف ٹین مرکز میں جدید سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور بحالی کے احکامات پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے شہر میں ترقیاتی کاموں کے لئے سی ڈی اے کی کوششوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی کاوشوں سے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker