لیجنڈ غزل گائیکہ ملکہ پکھراج کو بچھڑے18برس بیت گئے،ملکہ پکھراج نے کلاسیکل اور پہاڑی راگوں کو کمال مہارت سے گایا،ان کا اصل نام حمیدہ تھا اور وہ 1910 میں جموں کے قصبہ اکھنور کے ایک گاوں میں پیدا ہوئیں۔ وہ اردو اور فارسی زبانوں پر عبور اور ادب کا اعلی ذوق رکھتی تھیں۔ حفیظ جالندھری کا مشہور گیت ابھی تو میں جوان ہوں اور عدم کی غزل وہ باتیں تیری فسانے تیرے ان کی شناخت سمجھے جاتے تھے۔پاکستان کی معروف گلوکارہ طاہرہ سید ملکہ پکھراج کی صاحبزادی ہیں۔ دونوں ماں بیٹی کی جوڑی نیاکٹھے بھی گایا۔ موسیقی کی دنیا میں ان کی گراں قدر خدمات کی صلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے ملکہ پکھراج کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔موسیقی کی ناقابل فراموش آواز چار فروری دو ہزار چار کو ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی مگر اس کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے۔