اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیادہے،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)نے بھارتی آرمی چیف کے طاقت کی بنیاد پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیریوں کی حفاظت کے لیے سیز فائر پر اتفاق کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر مزید کہا کہ کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker