اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اسلام آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد، تھانہ بھارہ کہو میں دو گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔واقع کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی بھاری نفری کے ہمراہ وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دوگروپوں کے درمیان زمین کے تنازع کی بنا پرپیش آیا۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے تھانہ بھارہ کہو میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوگروپوں کے درمیان سابقہ دشمنی کی بنا پرپیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker