پنجابعلاقائی

اے سی وہاڑی نے 80 کروڑ روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرالی

 

وہاڑی ۔۔۔۔ اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن کی زیرنگرانی تحصیلدار وہاڑی  حافظ اقبال کاٹھیا اور آنٹی انکروچمنٹ ٹیم نے پیر مراد سے ملحقہ علاقے 43 ڈبلیو بی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا اور 80 کروڑ روپے مالیت کی 24 ایکٹر سرکاری اراضی واگزار کرالی سرکاری زمین کو ناجائز قابضین عرصہ دراز سے زرعی کمرشل اور رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کررہے تھے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید وسیم حسن کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کرانے کا سلسلہ بلاتفر یق جاری ہے سرکاری اراضی واگزار کرانا ہماری قومی ذمہ داری ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کسی کو ناجائز قبضہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی سرکاری اراضی کی ایک ایک انچ واگزار کرائی جائے گی جس کیلئے قبضہ مافیا سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker