
اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دیدی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دیدی ۔ درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اپنے حلف کی پاسداری میں ناکام ہوگئے، میں نے بطور سپریٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر ہوم میں لاوارث بچیوں کے جنسی کاروبار کی نشاندہی کی، میں نے اقرا نامی لڑکی کے بہیمانہ قتل پر بھی آواز بلند کی، کوئی کارروائی کرنے کے بجائے مجھے ہی ملازمت سے نکال دیا گیا۔