اسلام آباد،اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کیخلاف بڑا آپریشن ،غوری ٹاون میں شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش پر تھانہ کورال پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں غوری ٹاون قبضہ مافیا کے خاص کارندے کاشف خان اور شاہد نور شامل ہیں ۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کے مطابق قبضہ مافیا کے خلاف تادیبی کارروائیاں جاری رہیں گی، اسلام آباد پولیس ایسے شرپسند عناصر کو ہرصورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔