اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

چین کو کہنے جارہے ہیں ہماری مدد کریں ،وزیر خزانہ شوکت ترین

اسلام آباد، وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ چین سے کہیں گے ہماری مدد کریں، آئی ایم ایف قسط سے معیشت مستحکم ہوگی،چین سے کہیں گے اپنی انڈسٹری کو پاکستان میں بھی لائیں،وزیراعظم چین سے کہیں گے کہ زراعت کے پلان میں ہماری مدد کریں کیونکہ زراعت کا شعبہ ہمارے لیے اہم ہے۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے چائنہ روانگی سے پہلے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی چھٹی قسط منظور ہو گئی ہے،جو کہ معیشت کے لئے خوش آئند ہے ،آئی ایم ایف موجودہ حکومتی معاشی پالیسیوں سے متفق ہے،انشا اللہ اس سے ہماری کرنسی اور معیشت میں استحکام آئے گا۔انہوں نے کہا کہ اب ہم چین جا رہے ہیں یہ دورہ نہ صرف سیاسی اہمیت کا حامل ہے بلکہ معاشی ترقی کے لئے بھی یہ اہم دورہ ہوگا،چین پوری دنیا میں اپنی انڈسٹری لگا رہاہے ان سے کہیں گے کہ پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کریں،پاکستان میں اکنامک زونز تیار ہیں ،اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بہت سے مواقع موجود ہیں ،اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان اپنے چائنہ کے دورے میں ایگریکلچر ٹرانسفرمیشن منصوبے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے،زراعت ہماری معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو کہنے جارہے ہیں ہماری مدد کریں، اپنی انڈسٹری کو پاکستان میں بھی لائیں۔مشیرتجارت عبدالرزاق دائود نے دورہ چین سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی اہم ہے۔ دورے کے دوران تجارت کے حوالے سے چین سے بات کرینگے۔ چاول،سیمنٹ سمیت زراعت کے شعبے کیلیے کافی فائدہ ہوگا، جس سے ہمارا ایکسپورٹ بڑھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker