اہم خبریںپاکستانتجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دیدی

اسلام آباد ،آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دیدی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دیدی ،آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے قسط کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی چھٹی قسط تقریبا1 ارب ڈالر ہے ۔دوسری جانب وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker