پنجابعلاقائی

وہاڑی ، جنوری میں مختلف نوعیت کے 635 مقدمات درج

 وہاڑی (محمد اشرف، نمائندہ خصوصی) گزشتہ ماہ جنوری 2022 میں مختلف نوعیت کے 635 مقدمات درج ، سینکڑوں ملزمان پابندِ سلاسل، ایل پی جی اور غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف 37 مقدمات درج ہوئے۔ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق شراب و منشیات فروشوں کے خلاف 59 مقدمات درج کرکے 835 لیٹر شراب اور 4953 گرام چرس برآمد کی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 20 مقدمات درج کر کے 02 کلاشنکوف ، گن 02 ،پسٹل 16، 99 گولیاں برآمد کی ۔ہائی ویز پر سفر کرنے والے 1557 افراد کو مختلف نوعیت کی ہیلپ فراہم کی،10 کس اشتہاری مجرمان گرفتار کیے ۔تیز رفتاری اورغفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف 450 مقدمات درج کیے گئے ۔مال مسروقہ میں 02چوری شدہ موٹر سائیکل، 02 چوری شدہ جانور مالیتی تین لاکھ دو ہزار روپے، سامان ٹیوب ویل مالیتی 180000روپے برآمد کیے اور 185 ناجائز تجاوزات ہٹائیں گئی جبکہ 11 عدد گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کیا گیا۔ ہمانصیب ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن نے کہا ہے کہ عوام الناس کی عزت و آبرو یقینی بنانے کے لیے اور شاہرات کو جرائم سے پاک کرنے لیئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائیں جائیں گے۔شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرنا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker