اہم خبریںپاکستانصحت

ڈریپ نے کورونا ٹیسٹ کیلئے ٹیسٹنگ کٹ کی فروخت کی اجازت دیدی

اسلام آباد،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا بڑا اقدام، عوام کو کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے اسپتالوں، سینٹروں سے نجات، اب گھر بیٹھ کر خود ہی ٹیسٹ کرسکیں گے،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،عوام کو اپنا کورونا ٹیسٹ کے لیے کٹ فروخت کی اجازت ہوگی، میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز پر کورونا ٹیسٹ کٹ دستیاب ہوگی، اب شہری گھر پر ہی کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی فارمیسی اور میڈیکل اسٹور پر فروخت کی اجازت دیدی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیکل ڈیوائس بورڈ کے اجلاس میں کورنا ٹیسٹنگ کٹ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر فروخت کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں کہا گیا کہ ریپڈ اینٹی جن کورونا ٹیسٹنگ سے وبا کی تشخیص انتہائی آسانی سے کی جا سکتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker