
اسلام آباد،جسٹس فائز عیسی نے گورنربلوچستان کے اسکواڈ کی گاڑی کا چالان کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے پیدل واپسی پر قاضی فائز عیسی نے اپنے سیکورٹی کے عملے کوکالے شیشوں اورغیرنمونہ نمبرپلیٹ والی گاڑی کی نشاندہی کی تھی۔کالے شیشوں کی گاڑی ججز گیٹ کے پاس کھڑی تھی۔گورنربلوچستان کے اسکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی کا600 روپے کا چالان کیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے گاڑی پرلگے کالے شیشے بھی اتاردئیے۔گزشتہ روز جسٹس فائز عیسی نے فٹ پاتھ سے صحت کارڈز کے بورڈ بھی ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔