تجارت

ملک میں مہنگائی کی رفتار کنٹرول میں آنا شروع ہو گئی ہے، ترجمان وزارت خزانہ

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جولائی تا نومبر ہر سال مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی رفتار اب کنٹرول میں آنا شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر جن اشیاء پر حکومتی سبسڈی نہیں ان کی قیمت بڑھتی ہے۔ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ وزارت خزانہ اور اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 17 روپے تک بڑھانے کی تجویز دی تھی۔مزمل اسلم نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کوموخر کیا کیونکہ اب وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 2 دن موخررکھیں یا 15 دن۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker