اہم خبریںپاکستان

نیب کا میر شکیل،راجہ قمر الاسلام کی بریت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد،قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت کی طرف سے میر شکیل الرحمان اور راجہ قمر الاسلام کی بریت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

منگل کو قومی احتساب بیورو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں میر شکیل الرحمان اور صاف پانی ریفرنس میں راجہ قمر الاسلام کو بری کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا ۔ احتساب عدالت کے فیصلے کی مصدقہ کاپی موصول ہونے کے بعد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker