اہم خبریںپاکستان

ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو جناح ہسپتال میں نوکری مل گئی

کراچی،وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کی ہدایت پرملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹرسارا گل کوجناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ہاوس جاب کا آرڈردیدیا گیا۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے وزیراعلی سندھ کو ڈاکٹرسارا کو فوری ہاوس جاب دینے کی ہدایت کی تھی۔ڈاکٹر سارا ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر ہیں جنہیں جے پی ایم سی میں ہاوس جاب کی ملازمت دی گئی ہے۔وزیراعلی سندھ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کی حکومت خواجہ سرا ئوں کو ہرشعبے میں آگے لانے اورعزت و احترام دلانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ڈاکٹر سارا گل نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرجے پی ایم سی پروفیسر شاہدرسول سے ملاقات میں ہاوس جاب آرڈر وصول کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker