
ہنزہ ۔۔۔۔ ضلع ہنزہ کے تمام سرکاری محکموں میں لوئر گریڈز کی خالی اسامیوں پر غیر قانونی تعیناتیوں، بھرتیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ظہور کریم ایڈووکیٹ سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے کیا ضلع ہنزہ کے اندرتمام محکموں میں اندرون ضلع ہزاروں نوجوان کئی برسوں سے یومیہ اجرت پر کام کررہے ہیں تو دوسری طر ف نیچے درجے پر سفارش یا غیرقانونی بھرتیاں ظلم کے مترادف ہے۔ یہ حالات مستقل میں ضلع کےلئے کئی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان حالات پر توجہ نہ دی گئی تو پھر عوام کے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔