صحتعلاقائیگلگت بلتستان

ہنزہ کے سب ڈویژن علی آباد میں انسداد تمباکو نوشی ٹاسک فورس قائم

ہنزہ ۔۔۔ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالوہاب خان اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن علی آباد نے انسداد تمباکونوشی ایکٹ کے قوانین کے تحت سب ڈویژن علی آباد میں سب ڈویژن  انسداد تمباکونوشی ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا ہے۔ انسداد تمباکونوشی ایکٹ کے قوانین کے تحت تمام تعلیمی اداروں اور تمام محکمہ صحت کے مراکز کے اطراف میں 200 میٹر کے فاصلے تک تمباکونوشی سے متعلق کاروبار کرنا اور تمباکو نوشی کرنا سخت منع ہے جبکہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کو تمباکو نوشی کے اشیاء فروخت کرنا ممنوع ہوگا اور اس قانون کے تحت تمباکونوشی کے اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں کو لازم ہوگا کہ وہ اس کاروبار کو جاری رکھنے کے لئے متعلقہ  اداروں سے لائسنس حاصل کریں مجاز ادارہ ایکٹ کو ملحوظ خاطر رکھ کر لائسنس دینے یا لائسنس منسوخ کرنے کا مجاز ہو گا۔ انسداد تمباکونوشی ٹاسک فورس کے چئیرمین اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن علی آباد ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں میں ایس ڈی پی او ہنزہ،تحصیلدار ہیڈکوارٹر علی آباد ہنزہ، ایچ او علی آباد  اور ناصر آباد جبکہ سول سوسائٹیز کی جانب سے صدر سوک منیجمنٹ علی آباد ہنزہ، صدر ہنزہ پریس کلب، سابقہ صدر ٹاون منیجمنٹ کریم آباد و سماجی شخصیت ایڈوکیٹ رحمت کریم  اور غیر سرکاری فلاحی تنظیم سیڈو گلگت بلتستان کے ہنزہ کے کوارڈینیٹر اسلم شاہ شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ سیڈو گلگت بلتستان اور حکومت گلگت بلتستان کے مشترکہ مہم تمباکو سے پاک گلگت بلتستان کے تحت انسداد تمباکونوشی ایکٹ کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع انسداد تمباکونوشی ایکٹ کے قوانین پر عمل درآمد اور آگہی کےحوالے سے کوششیں  جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker