بین الاقوامی

بین الاقوامی شخصیات کی جانب سے سرمائی اولمپکس کے بارے میں اظہار خیال

بیجنگ،جیسے جیسے بیجنگ سرمائی اولمپکس قریب آتے جارہے ہیں، عالمی برادری کی جانب سے چینی عوام کے نام تہنیتی پیغامات کا سلسلہ بڑھتا چلا جا رہا ہے اور لوگ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرہے ہیں۔

چینی میڈ یا کے مطا بق سوئس الپائن اسکینگ اولمپک چیمپیئن اور بیجنگ سرمائی اولمپک وینیو ڈیزائنر لو ژی نے کہا کہ یہ شیر کا سال ہے اور چین جشن بہار اور سرمائی اولمپکس کو ایک ساتھ خوش آمدید کہہ رہا ہے جو ایک اچھی علامات ہے۔ میری نیک خواہشات چینی عوام کے ساتھ ہیں۔اسی طرح ترک اسکی فیڈریشن کے میڈیا ڈائریکٹر کارادش نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ چین یقینی طور پرسرمائی اولمپکس کا شاندار انعقاد کرے گا، کیونکہ چینی لوگ بہت محنتی لوگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل دور میں محفوظ انداز میں کھیلوں کے انعقاد پر ہم چینی عوام کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker