اسلام آباد،اسلام آبادپولیس کے تین ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے ،گریڈ 19 کے عطاالرحمن ایس ایس پی انوسٹی گیشن سے سی پی او آفس تعینات، گریڈ 19 کے محمد فیصل ایس ایس پی آپریشنز تعینات، گریڈ 18 کے سید علی اکبر ایس ایس پی آپریشنز سے ایس ایس پی انوسٹی گیشن تعینات کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے تین ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ، چیف کمشنر آفس کی طرف سے تقرر و تبادلوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19کے عطاالرحمن کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے عہدے سے ہٹا کر سی پی او تعینات کر دیا گیا ہے ،تقرری کے منتظر گریڈ 19 کے افسر محمد فیصل کو ایس ایس پی آپریشنز تعینات کر دیا گیا۔گریڈ 18 کے سید علی اکبر کو ایس ایس پی آپریشنز کے عہدے سے ہٹا کر ایس ایس پی انوسٹی گیشن تعینات کر دیا گیا ہے ۔