
گلگت (آئی پی ایس )گلگت بلتستان میں علم و مطالعے کے فروغ کے لئے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا احسن اقدام، ہر ضلع میں میونسپل لائبریری قائم کی جائیگی،گلگت بلتستان میں علم کے فروغ اور عوام بلخصوص نوجوانوں کو مطالعے کی جانب راغب کرنے کے لئے وزیراعلی گلگت بلتستان نے تمام اضلاع میں میونسپل لائبریریز کے قیام کا اہم فیصلہ کیا ہے۔ متعلقہ کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز میونسپل لائبریری کے قیام کے اقدامات کریں گے۔ میونسپل لائبریریوں میں انٹرنیٹ سمیت دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائینگی۔تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو لائبریری کے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے نام وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے ہدایات جاری کردی گئیں۔