بین الاقوامی

مسجد نبوی میں دو سال بعد رمضان کے دوران اجتماعی افطارکی رونقیں بحال ہوں گی

مسجد نبوی میں دو سال بعد رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری کی جا سکے گی۔سعودی عرب کی حکومت کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران مسجد نبوی میں اجتماعی افطاریوں کے لیے کورونا ویکسین اور دیگر ایس او پیز کی پابندی ضروری ہو گی۔سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں صرف ان افراد کو اجتماعی افطاریوں میں شرکت کی اجازت ہو گی جنہوں نے کورونا ویکسینیشن مکمل کروا رکھی ہے۔سعودی عرب کی حکومت نے اس سال رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے رمضان المبارک میں اجتماعی افطاریوں پر پابندی تھی۔مسجد نبوی کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کی طرف سے جاری ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ اجتماعی افطاری میں شرکت کے لیے کچھ ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے۔اگرسماجی فاصلے کی پابندی برقرار رہی تو ایک دسترخوان پرزیادہ سے زیادہ 5 افراد کوبیٹھ کرافطاری کرنے کی اجازت ہوگی۔ ایک ہی خاندان کے زیادہ افراد بھی ایک ساتھ بیٹھ کر افطاری کر سکتے ہیں۔کورونا کیسز کم ہونے پر سماجی فاصلے کی پابندی ختم کر دی گئی تو ایک دسترخوان پر12 افراد افطاری کرسکیں گے۔اجتماعی افطاری کرانے والی کمپنیوں کو پرمٹ کے لیے درخواست دینا ہو گی۔ افطاری کرانے میں شریک تمام افراد کو کورونا نیگیٹو کا سرٹیفکیٹ اور کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازم ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker