بین الاقوامی

جدہ: مسلم لیگ ق کے رہنماعاصم جٹ کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب کے کارکنان نے مرکزی رہنما عاصم جٹ کی سربراہی میں مقامی قیادت سے ناراض ہوکرکثیر تعداد میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب کے مرکزی رہنما چودھری عاصم جٹ کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب کے کارکنان نے مقامی قیادت سے ناراض ہوکرکثیر تعداد میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روزجدہ کے مقامی ہوٹل میں چودھری عاصم جٹ نے چودھری خالد محمود ورائچ اور شعیب گوندل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ق چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پراپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ عمران خان کے قافلے میں شامل ہوکرکمیونٹی کی خدمت اور پاکستان کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔اس موقع پر تحریک انصاف انصافینز کے سربراہ قاضی الیاس نے تمام نئے آنے والے ممبران کو خوش امدید کہا اور یقین دلایا کہ انشااللہ اپ اپنے فیصلے پہ ہمیشہ خوش رہینگے اور پاکستان تحریک انصاف میں رہتے ہوئے آپ کبھی بھی مایوس نہیں ہونگے۔باورکیا جاتا ہے کہ اس اعلان سے پاکستان مسلم لیگ ق سعودی عرب کی ایک بڑی وکٹ گرگئی اور جس سے ق لیگ کی سیاست نیا رخ اختیارکرگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker