بین الاقوامی

جدہ : محمد اسلم راجپوت کی جانب سے میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان مسلم لیگ (ن )جدہ کے نامزد چیئرمین محمد اسلم عبدالغنی راجپوت کی جانب سے میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ( ن) اوردیگر جماعتوں کے اکابرین اور میڈیا نمائندگان نے پور شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر مہرعبدالخالق نے کی۔ مسلم لیگ (ن )سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظورحسین اعوان مہمان خصوصی اورجمیت اہلِ حدیث سعودی عرب کے مرکزی صدرحافظ عبدالماجد اعزای مہمانِ تھے جبکہ رانا زوہیب ناظم تقریب تھے۔ احمد فواد خان سواتی کی تلاوت قران پاک سے تقریب کا آغاز تلاوت ہوا۔ نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم میاں محی الدین زاہد نے پیش کی۔ حافظ عبدالماجد نے اپنے خطاب میں قران و سنت کی روشنی میں صحافت کی تعریف بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کوحق اورسچ بات لکھنا اور بولنا چاہیئے جو پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے صحافی حق اور صداقت سے کام لیتے ہیں وہ جہاد کر رہے ہیں۔ ہمیں ایسے صحافیوں کا مشکور ہونا چاہیے۔اللہ تعالی انھیں خوش اور اپنی حفظ و امان میں رکھے اور کامیاب بنائے۔ مسلم لیگ ن کے چیئرمین لیاقت علی بھٹہ نے بھی مختصرخطاب کیا اورصحافیوں کی خدمات کی تعریف کی۔ اس موقع پرمعروف بزنس مین بلو شیر ورائچ نے خطاب کرتے ہوئے صحافی برادری پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا اس معاشرے کی بہتری اور ترقی میں آہم کردارہے۔ جس کی ہم دل سے قدر کرتے ہیں۔ انہوںنے ملک منظوراعوان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر موقع پرآہنی دوستی کا حق ادا کریں گے۔مہمان خصوصی ملک منظورحسین اعوان نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی نظریہ کو تقویت دینے میں ان صحافیوں کا بڑا اہم کردار ہے۔ لوگ تبدلی کی جھوٹے نعروں سے تنگ آچکے ہیں انشا اللہ ہم مل کر ائندہ وزیر اعظم عوام کے دلوں کا دھڑکن میاں محمد نواز شریف کو لائیں گے۔مہرعبدالخالق نے اپنی صدراتی تقریر میں کہا کہ جس طرح زندگی کے ہرشعبہ میں تبدیلیاں آ رہی ہیں اسی طرح صحافت کے شعبہ میں بھی نمایاں تبدیلیاں آئیں ہیں۔ صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو اس ہم آہنگ کریں۔ میزبان محمد اسلم راجپوت نے تمام مہمانوں اور میڈیا نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اور سرائیکی میں حاضرین کو محظوظ کیا۔ تقریب کے آخر میں پاکستان مسلم لیگ نون سعودی عرب کی جانب سے صحافیوں کو ان کی خدمات کے اعتراف اسناد پیش کی گئیں۔ ان میں شعیب الطاف ،سید مسرت خلیل، شباب بھٹہ، میاں محی الدین زاہد، امین فیض، ملک عاصم اعوان ، شہزاد احمد خان، خالد نواز چیمہ محمد عدیل اور نجم علی شامل تھے۔ تقریب کا اختتام ایک پرتکلف عشائیہ پر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker