اہم خبریںپاکستان

حکومت آٹا، چینی، گھی،دالوں کی قیمتوں میں پچاس فیصد کمی کرے، سراج الحق کا مطالبہ

اسلام آباد،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت آٹا، چینی، گھی، دالوں کی قیمتوں میں پچاس فیصد کمی کرے۔

سراج الحق نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کی ایما پر حکمرانوں نے ملکی سالمیت کو خطرے سے دوچار کر دیا، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری ختم کرنے سے ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کا نیا سیلاب آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکمران اشرافیہ نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری ختم کر کے معاشی تباہی کے دروازے کھول د یئے، 101 دھرنوں کی ملک گیر تحریک کرپٹ نظام کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت آٹا، چینی، گھی، دالوں کی قیمتوں میں پچاس فیصد کمی کرے، پیٹرول، بجلی، گیس اور ادویات کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو مارچ میں فیصلہ کن مارچ ہوگا، حکمران جان لیں قوم آئی ایم ایف کی غلامی کے لیے تیار نہیں۔سراج الحق نے کہا کہ ملکی ادارے سٹیٹ بنک بیچنے والوں کو عوام کو جواب دہ ہونا پڑے گا، جھوٹ اور یوٹرنز کی سیاست نے ملک تباہ کردیا، مدینہ ریاست کے نام پر شعائر اسلامی کا مذاق اڑایا گیا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ سودی معیشت اور سرمایہ دارانہ نظام ملک کے لیے عذاب بن گیا، ہماری جدوجہد قانون کی بالادستی اور ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لیے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker