اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے اور ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے اور برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی اسلامو فوبیا کے خلاف آواز توانا شکل اختیار کر چکی ہے، اپوزیشن کے پاس سوائے کھوکھلا واویلا کرنے کے کچھ نہیں بچا
پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں پارٹی رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے اور برآمدات ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد اضافہ متوقع ہے اور برآمدات کی مالیت 21 ارب ڈالر رہیں گی معیشت کے بارے میں دنیا کے موقر جریدے بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات سال 2023 میں 26 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے جو پاکستان کی کل برآمدات سے بھی زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ اس سال پاکستان کی برآمدات 31 ارب ڈالر کا ریکارڈ ہدف حاصل کر لیں گی،علی نواز اعوان نے کہا کہ معاشی ہو، سیاسی یا عالمی معاملات، پاکستان الحمداللہ ہر لحاظ سے مستحکم پوزیشن میں کھڑا ہے، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی گئی تو آج دنیا کے طاقتور ترین ممالک کے سربراہان بھی ان کے ہم آواز بن چکے ہیں روسی صدر پیوٹن کے بعد اب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی واضح طور پر کہا کہ اسلام کے خلاف نفرت اظہار رائے کی آزادی کے زمرے میں نہیں آتا یہ صرف اس وجہ سے ممکن ہوا کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو باور کروایا کہ اسلام کے سچے پیرو کار پرامن دنیا کے حامی ہیںمعاون خصوصی وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس سوائے کھوکھلا واویلا کرنے کے کچھ نہیں بچا حکومتی اقدامات کے باعث مہنگائی میں کمی واقع ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتیں آپس میں دست و گریبان ہیں کیونکہ تمام جماعتوں میں مفاد پرست ٹولے کی اکثریت ہے۔