
وہاڑی ۔۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد طارق عزیز کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلہ میں وہاڑی پولیس نے تعلیمی اداروں سمیت مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے اور ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی گئی ہے پولیس تھانہ ماچھیوال نے چک نمبر 19 کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان ساجد اور صابر عرف کاکا کو گرفتار کرکے بالترتیب 3720 گرام چرس اور 2460 گرام چرس برآمد کی ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ چک نمبر 21ڈبلیو کے رہائشی ڈرگ ڈیلر منیر ڈھڈی کی منشیات فروخت کرتے ہیں جس پر ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز کی ہدایات پر ایس ایچ او ماچھیوال حسن آفتاب کیانی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے گئی جنہوں کامیاب چھاپے کے دوران وہاں پر موجود 51 کلو 245گرام چرس کو قبضہ میں لے لیا اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی محمد طارق عزیز کا کہنا تھا کہ نشے کی عادت جہاں انسانی تباہی کا باعث بنتی ہے وہیں کئی معاشرتی اور سماجی برائیوں کو بھی جنم دیتی ہے۔ معاشرے سے منشیات کی لعنت اور اس مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام تھانہ جات میں پولیس ٹیمیں تیزرفتار کارروائیاں کررہی ہیں۔ منشیات فروشوں، ڈیلرز، اور اسمگلرز کے خلاف صفربرداشت کی پالیسی ہے۔ تعلیمی اداروں، سکولوں کالجز، یونیورسٹیز کے گردو نواح میں آپریشنز بھی کئے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی جانب راغب کرنے اور سپلائی دینے والے مجرمان کا قلع قمع کیا جا سکے۔