
بیجنگ ()
رشیا ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس نظریے میں کوئی حقیقت نہیں کہ چین امریکہ میں ملازمتیں ختم کر رہا بلکہ اس کے برعکس چین نے امریکہ میں روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں جس کی ایک مثال یہ ہے چین کی وجہ سے ہوسٹن میں چار لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ امریکہ میں چین کے سفیر جناب چن گانگ کو حالیہ دنوں میسا چیوٹس پورٹ اتھارٹی اور مزدورں کی ایک بڑی یونین انٹرنیشنل لانگ شورمینز ایسوسی ایشن کی جانب سے تعریفی سند اور یادگاری جیکٹ پیش کی گئی۔ یونین لیڈروں کے مطابق چائنا اوشن شپنگ کمپنی نے 2002 میں چین سے پورٹ آف بوسٹن کے لئے براہ راست بحری سروس کا آغاز کیا جس نے نہ صرف نو ہزار مقامی لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا بلکہ نوکریوں کے چار لاکھ سے زائد موقع پیدا ہوئے۔ مقامی حکومت اور کمیونٹی چین کی اس مدد پر چین کی بے حد مشکور ہے۔ آر ٹی ٹی وی کے مطابق روایتی نظریہ جس ایک عرصے سے پرچار کیا جاررہا ہے کہ ” چین امریکی ملازمتیں چوری کر رہا ہے”، حقائق کے منافی ہے۔