اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

معروف انٹرنیشنل اسپتال کے اشتراک سے ٹریل فائیو پر میرا تھن ریس کا انعقاد

اسلام آباد،معروف انٹرنیشنل ہسپتال کی اشتراک سے اسلام آباد کے مقام ٹریل فائیو سے میرا تھن ریس شروع کی گئی ،ریس کے شرکا کے لئے مین مارگلہ روڈ مختص کی گئی جہاں سے شرکا کو باقاعدہ ایک ٹریک دیا گیا جس پر دوڑتے ہوئے اتھلیٹس ایف ٹین تک پہنچے اور وہاں سے واپسی پر دوبارہ اسی راستے سے ہوتے ہوئے ٹریل فائیو پر ریس کا اختتام ہوا،ریس کا مقصدشہریوں میں میں واک کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا جس میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، انکی اہلیہ سمیت سینکڑوں اتھلیٹس نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف ہسپتال کی ہیڈ آف کارپوریٹ بزنس روبینہ افضل نے کہا کہ معروف انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں قومی اور بین الاقوامی مریضوں کو صحت کی سہولیات مہیا کررہا ہے اور مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ معروف انٹرنیشنل ہسپتال آئی آر یو کیساتھ اسلام آباد کے پہلے میرتھن ریس میں پارٹنر رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین منصوبے کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تھا جس میں مختلف اتھلیٹس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا یہ ڈائورسٹی دیکھ کر تو میں خود بھی حیران ہوئی۔ روبینہ افضل نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں نسلی ، علاقائی اور لسانی تعصب کو بالائے طاق رکھ کر آئی آر یو نے بہترین رنر اور اتھلیٹس پیدا کئے ہیں جو ایک بہترین کاوش ہیں جس سے پاکستان کا مثبت چہرہ نہ صرف پاکستان کے اندر بلکہ باہر بھی اجاگر ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پرامید ہوں کہ آنے والے وقتوں میں پاکستان انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور سیاحوں کیلئے محفوظ مقام تصور کیا جائے گا۔ یادرہے کہ اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی اس میرا تھن ریس میں ملک کے دیگر شہروں سے آئے ہوئے شہریوں ،طلبا و طالبات کی بڑی تعداد سمیت غیر ملکی باشندوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع جیتنے والے اتھلیٹس کو مہمان خصوصی سینیٹر فیصل جاوید نے نقد انعامات سمیت میڈل سے بھی نوازا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker