پاکستانعلاقائیگلگت بلتستان

گلگت :دیامر ڈوڈوشال میں دو گروپوں کے درمیان خون ریز تصادم،5 افراد زخمی

دیامر(آئی پی ایس )ڈوڈوشال میں دو قبائل میں خون ریز تصادم، پانچ افراد زخمی، مویشی خانے جل کر راکھ، فریقین مورچہ زن، چلاس سے پولیس کی بھاری نفری روانہ ۔تفصیلات کے مطابق دیامر سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی و اسلام آباد میں مقیم سماجی کارکن روشن دین دیامری کے مطابق ڈوڈوشال میں دو قبائل کا آپس میں غیرت کے نام پر خونری لڑائی کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے، رات کو ایک گاڑی پر فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد زخمی جبکہ بھاری آتشی اسلحہ سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کے نتیجے میں مویشی خانوں میں آگ لگ گئی جبکہ گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ فریقین مورچہ زن ہو کر فائرنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور چلاس سے پولیس کی بھاری نفری بھی روانہ کردی گئی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو چلاس ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker