اسلام آبادپاکستانعلاقائی

اسلام آباد میں دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر گھر سے جواں سالہ خاتون اغوا

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلحہ کی نوک پر جواں سالہ خاتون کو دن دیہاڑے اغوا کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی زرعی ترقیاتی مرکز(این اے آرسی)کے ڈیلی ویجز ملاز م جمیل خان نے تھانہ بنی گالہ میں درخواست دی کہ ان کی جواں سالہ بیٹی کو دن دیہاڑے اسلحہ کی نوک پر اغوا کر لیا ۔انہوں نے بتایا کہ میں ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا اور میرے گھر پر 12لوگوں نے ہلہ بول دیا جن میں ایک عورت بھی شامل تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے میرے گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کی نوک پر تمام گھر والوں کو زبردستی یرغمال بنایا اور پھری میری بیٹی ثنا خان کو زبردستی گھر سے اغوا کر لیا کیونکہ لڑکی شادی شدہ تھی اورمیں نے اسلام آباد کورٹ میں طلاق کا کیس کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ میری بیٹی کواغوا کاروں سے چھڑا کر میرے حوالے کیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker