
گلگت (آئی پی ایس) جج گلگت بلتستان الیکشن ٹربیونل جسٹس جوہر علی خان کی عدالت میں گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 گلگت 2 کے کامیاب امیدوار وزیراطلاعات و منصوبندی و ترقی گلگت بلتستان فتح اللہ خان کی کامیابی کے خلاف سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد کی جانب سے دائر الیکشن پیٹشن پر (آج)پیر کوفیصلے کے لئے پیشی تھی ۔جج نے فیصلہ سناتے ہوئے حفیظ الرحمن اور جمیل احمد کی پٹیشن خارج کرتے ہوئے فتح اللہ خان کے حق میں فیصلہ دیا۔