اسلام آباد،اوگرا نے آئندہ 15 روزکے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سفارشات بھجوادیں۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی پسی عوام پراب پیٹرول بم گرائے جانے کی تیاریاں جاری ہیں، اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس لئے اوگرا نے اپنی سفارشات وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہیں۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹرتک اضافہ کی سمری بھجوادی ہے اور سمری میں پیٹرول 5 روپے 50 پیسے، ڈیزل 7 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 9 روپے 50 پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لٹراضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائیگااور نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
Related Articles
چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزیراعظم
جمعرات, 6 فروری, 2025
صدر پاکستان کا دورہ چین: دونوں ممالک کا افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور
جمعرات, 6 فروری, 2025
حضرت امام حسین ؑاور حضرت عباس بن ؑکے جشن ولادت کی تقریب حاجی فاضل عباس صالح العوز کی سربراہی میں 7رکنی وفد کی شرکت
جمعرات, 6 فروری, 2025
چینی بحری بیڑہ پا کستان میں منعقد ہونے والی ’’پیس 2025 ‘میری ٹائم مشقوں میں شرکت کرے گا
جمعرات, 6 فروری, 2025