بین الاقوامیتجارت

ایاٹا کا تمام ممالک سے سفری پابندیوں میں نرمی تیز کرنے کا مطالبہ  

جنیوا  ۔۔ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ سفری پابندیوں میں نرمی کے عمل کو تیز کریں کیونکہ وبا عالمگیر شکل سے مقامی سطح کی وبا کی صورت اختیار کررہی ہے۔ ایاٹا نے عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسین کے ساتھ مکمل ویکسین کروانے والوں کے لیے تمام سفری رکاوٹوں (بشمول قرنطینہ اور ٹیسٹنگ) کی شرط ختم کرنے، روانگی سے قبل منفی اینٹیجن ٹیسٹ کے حامل غیر ویکسین شدہ مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط کے بغیر سفر ، سفری پابندیوں کو ہٹانے، اور تیز تر کرنے اس بات کو تسلیم کرنے کا مبطالبہ کیا ہے کہ مسافروں سے وبا کے پھیلاؤ کا کوئی زیادہ خطرہ نہیں ہے کیونکہ ان ممالک کی عام آبادی میں یہ وائرس پہلے سے موجود ہے۔ ایاٹا کے ڈائریکٹر جنرل ویلی والش نے کہاکہ اومی کرون ویریئنٹ سے حاصل تجربے کے مطابق وباد کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے مسافروں پر پابندیاں عائد کرنے کی سائنس نے بھی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ اقدامات نے کام نہیں کیا۔ آج اومی کرون دنیا کے تمام حصوں میں موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت کم استثناء کے ساتھ سفر اختیار کرنے سے عام آبادی کے لیے خطرہ میں اضافہ نہیں ہوتا ۔ مسافروں کی جانچ پر خرچ کیے جانے والے اربوں اگر ویکسین کی تقسیم یا صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مختص کئے جائیں تو زیادہ موثر ہوں گے۔ گزشتہ ہفتے، ڈبلیو ایچ او کی ہنگامی کمیٹی نے بین الاقوامی ٹریفک پر عائد پابندیوں کو ہٹانے یا نرمی کرنے کی سفارش کی تھی کیونکہ ان اقدامات سے اضافی فائدہ کی بجائے ریاستوں کو درپیش معاشی اور سماجی تناؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker