اہم خبریںپاکستانتجارت

وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر پٹرول بم گرائے جانے کا امکان

اسلام آباد،وفاقی حکومت کی جانب سے عوام پر پٹرول بم گرائے جانے کا امکان ،یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5سے 15 روپے تک فی لٹر اضافہ متوقع ہے ،قیمتوں کا حتمی اعلان وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے وزارت خزانہ پیر کو کرے گی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں اضافہ اور اضافی پٹرولیم لیوی کا نفاذ ہے۔

ذرائع نے کہا کہ موجودہ ٹیکس شرح، امپورٹ پیرٹی پرائس اور شرح تبادلہ کی بنیاد پر پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 85 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 70 پیسے اضافہ ہوسکتا ہے، اسی طرح مٹی کا تیل 10 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل 9 روپے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے لیکن آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے کے مطابق مزید 4 روپے اضافے کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 70 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 85 پیسے اضافہ ہوسکتا ہے تاہم ایک عہدیدار نے کہا کہ حکومت عوام کی تنقید سے بچنے اور عوام پر سے مہنگائی کا دباو کم کرنے کے لئے حکومت پٹرولیم مصنوعات پر عائد جنرل سیلز ٹیکس میں کمی کر سکتی ہے۔اس وقت فی لٹر پٹرول پر 2 روپے 9 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 4 روپے 50 پیسے ، مٹی کے تیل پر 5 روپے 26 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 2 روپے 80 پیسے ٹیکس عائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker