اہم خبریںبین الاقوامی

اسرئیلی صدر اپنے پہلے تاریخی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

 ابوظہبی (آئی پی ایس )اسرئیل کے صدر آئزک ہیرزوگ اپنے پہلے سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں اور ان کے ہمراہ خاتون اول مشل ہیرزوگ بھی موجود تھیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق صدارتی پرواز کے ذریعے ان کی ابوظبی آمد پر متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ اور عالمی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ان کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔ دوران پرواز بات کرتے ہوئے اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ یہ بہت متاثر کن لمحہ ہے۔ متحدہ عرب امارات آمد پر اسرئیلی صدر اور خاتون اول کا شاندار استقبال کیا گیا جس کے بعد صدر آئزک ہیرزوگ نے شیخ عبداللہ سے سفارتی سطح کی ملاقات کی۔ شیخ عبداللہ بن زید نے 2020 میں وائٹ ہاؤس میں دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے ابراہام معاہدے معاہدے کے دوران متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت کی تھی۔ صدر آئزک ہیرزوگ نے متحدہ عرب امارات کی تیزی سے ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے صدر کی حیثیت سے پہلے دورے پر آرہا ہوں ۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی جانب سے ابوظبی میں پرتپاک استقبال سے ہمیں خوشی ہوئی اور ہم بہت متاثر ہوئے ہیں۔ دورے سے متعلق اسرائیلی صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی صدر آئزک ہیرزوگ اپنی نوعیت کے پہلے دورے پر گلف ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker