اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے کا شعبہ ایم اینڈ آر ایم متحرک،چھٹی کے روز بھی روڈز کی مرمت کا کام جاری

اسلام آباد،چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایت پر ایم اینڈ آرایم ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد میں بارش سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کردیا ،شہر بھر میں ایک ہفتے کے دوران تمام متاثرہ سڑکوں کی مرمت کی جائے گی ، شعبہ ایم اینڈ آر ایم کی طرف سے ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے باوجود سڑکوں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری رہا ۔

اتوار کے روز جناح ایونیو نزد کلثوم اسپتال ، بلوایریا نزد انوائے کانٹیننٹل ہوٹل، خیابان اقبال مارگلہ چوک سیکٹر ایف 11، ایف 9 مرکز ، دامن کوہ روڈ ، سروس روڈ شمالی 7 اپ چوک، سروس روڈ شمالی سیکٹر آئی 9، سروس روڈ جنوبی سیکٹر آئی 10 ون اور آئی الیون بالمقابل میٹرو پر روڈز کی مرمت اور کارپٹنگ کا کام مکمل کر لیا گیا، علاوہ ازیں بسم اللہ مارکیٹ آئی 10 ون ، شہباز مارکیٹ آئی 10 ون ، سی ڈی اے مارکیٹ آئی 9 فور، کاغان روڈ ایف 8، گلشن مارکیٹ جی 7 تھری اور ناظم الدین روڈ ایف 6 میں فٹ پاتھ کی مرمت کی گئی جبکہ فقیرایپی روڈ ، سٹریٹ 5 سیکٹر جی 7 تھری، سٹریٹ 20 سیکٹر ایف 8 ٹو میں کرب سٹونز اور سروس روڈ ویسٹ آئی 8 اور شہید ملت روڈ ایف 6 میں لین مارکینگ اور میرچاکرروڈ سیکٹر آئی 8 مرکز میں ڈرینج سسٹم کو بہتر بنایا گیا۔گزشتہ روز ہفتے کو جن علاقوں میں سڑکوں کی مرمت کی گئی ان میں بلو ایریا(کلثوم اسپتال)کے سامنے، جناح ایونیو بلوایریا، اے کے بروہی روڈ ایچ 11، شاہراہ جمہوریت سیکٹر جی 5، مرکز جی نائن نزد پوسٹ آفس ، این ڈی یو چوک مارگلہ روڈ ، کوہسار مارکیٹ سیکٹر ایف 6، زو چوک مارگلہ روڈ ، آئی 10 تھری کا فرنٹ ، دامن کوہ روڈ ، سٹریٹ 39 سیکٹر جی 7 فور، احمد فراز روڈ سیکٹر ایف 10 شامل ہیں۔ جن علاقوں میں لین مارکینگ کی گئی ان میں زیبرہ کراسنگ ایوب چوک آغا خان روڈ ایف 6، سروس روڈ نارتھ آئی 8 شامل ہیں ۔ ایوان دستور میں دفتر خارجہ کے سامنے، کاغان روڈ سیکٹر ایف 8، سٹریٹ 95 اور 96 سوہنی روڈ سیکٹر آئی 10 ون ، بسم اللہ مارکیٹ آئی 10 ون، سی ڈی اے مارکیٹ آئی 9 فور میں فٹ پاتھ کو ٹھیک کیا گیا۔ اس کے علاوہ میرچاکر روڈ آئی 8 میں ڈرینج سسٹم اور سروس روڈ ویسٹ سیکٹر ایف 10 میں کرب اسٹونز کا کام کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker