اہم خبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوج دہشتگردی کررہی ہے، صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد،آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی فوج دہشتگردی کررہی ہے۔

بیرسٹر سلطان محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج آزاد کشمیر کی حکومت، وزرا اپوزیشن اور تمام اسٹیک ہولڈر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گارفی تبدیل کر رہا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو ختم کرنے کیلئے آباد کاری کروائی۔صدر آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت ہندو وزیر اعلی لانے کی سازش کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔انکا کہنا ہے کہ بھارت نے سرینگر پریس کلب کو بند کر کے آواز دبانے کی کوشش کی ہے، آزاد کشمیر کے تمام قائدین اور سیاسی جماعتیں اس کانفرنس میں تھی جنہوں نے متفقہ طور پر کچھ اہم فیصلے کئے ہیں۔سلطان محمود نے کہا کہ اسلام آباد، مظفرآباد سمیت مختلف شہروں میں پانچ فروری کے حوالے سے احتجاجی ریلیاں نکالیں گے، انترنیشنل کانفرنس کرنے جا رہے ہیں اسلام آباد، مظفر آباد اور لندن اور برسلز میں انعقاد ہوگا۔آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ لندن میں احتجاج کر کے پوری دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر باور کرائیں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوگا تو سب نیویارک جائیں گے اور دنیا کو پیغام دیں گے۔بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھی یاد کرائیں گے کشمیر کی قرادادوں کو حل کریں، او آئی سی سے بھی گزارش کریں گے وہ زیادہ سے زیادہ مقبوضہ کشمیر پر اجلاس بلائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپین یونین سے بھی مطالبہ کریں گے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اپنا نمائندہ مقرر کریں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت ریاستی دہشت گردی اور ظلم و جبر کر رہا ہے، ہر تین ماہ بعد اسی طرح کی کانفرنس منعقد کی جائے گی اور ماضی اور مستقبل کو پرکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker