اہم خبریںپاکستان

مری کے مظلوموں کی طرح کسان حکومت کو مددکیلئے پکار رہے ہیں، شہباز شریف

لاہور، پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آٹا چینی اور گیس کی طرح یوریا بھی غائب ہوگیا ہے، مری کے مظلونوں کی طرح کسان حکومت کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔

شہباز شریف نے یوریا کی قلت اور پریشانیوں کے حوالے سے کسانوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔شہباز شریف نے کہا کہ کسانوں کی حالت قابل رحم ہے اور حکومت غائب ہے، عوام کی خوراک کا بندوبست کرنے والے مری کے مظلوموں کی طرح حکومت کو مدد کے لیے پکار رہے ہیں مگر حکمران غائب ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسان کی آج مدد نہ ہوئی تو کل زرعی اجناس اور پیداوار کی قلت کی صورت پورا ملک خمیازہ بھگتے گا، یوریا کسانوں کو سونے کے بھا بھی نہیں مل رہا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آٹا چینی اور گیس کی طرح یوریا بھی غائب ہوگئی، بعد میں کمیشن بنانے اور عذر گڑھنے سے بہتر ہوگا کہ کسانوں کی ہنگامی مدد کی جائے اور انہیں یوریا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker