
وہاڑی ۔۔۔ ماڈل کورٹ نے منشیات فروش کو سزا سنادی ۔ وہاڑی ماڈل کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج غلام شبیر حسین گل نے تھانہ ماچھیوال میں درج منشیات مقدمہ نمبر 21-549 کے ملزم عمران عرف بلا ولد اللہ دتہ ڈھڈی سکنہ 19 ڈبلیو بی کو جرم ثابت ہوجانے پر 4 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔





