
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے اسکردو کی دلکش تصاویر ٹویٹر پر شیئر کردیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسکردو میں لڑکیوں کی آئس ہاکی کھیلتے ہوئے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسکردو کی رات اور ہماری لڑکیاں گلگت بلتستان میں آئس ہاکی کھیل رہی ہیں۔ وزیراعظم نے اسکردو کی رات کے دلکش مناظر کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ عمران خان نے لکھا کہ اسکردو کا علاقہ انشا اللہ موسم سرما کے کھیلوں کا عالمی مقام بن جائے گا۔