
گلگت ۔۔۔ سماجی کارکن ظفر عباس ہنزائی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے پولیس سربراہ اور ڈی آئی جی گلگت رینج میاں سعید احمد کے منشیات اور چابی چور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہنزہ پرمنشیات کے خلاف جنگ وقت کی اہم ضرورت ہے آج ہنزہ کی حالت یہ ہے کہ سکول کے بچے چرس اور ہنزہ واٹر کے عادی ہوچکے ہیں ساتھ ہی ملک عزیز پاکستان سے آنے والے سیاحوں کی شکل میں منشیات کا سپلائی شروع ہو چکا ہے اور حالت یہ ہے کہ یہاں منشیات کے عادی افراد کی تعداد روز بہ روز بڑھ رہی ہے۔ منشیات کا استعمال سے ہرسال ملک عزیز میں ہزاروں قیمتی انسانی جانوں کی ضائع ہوجاتی ہے ۔ یہ افراد قابل رحم نہیں ہے ان منشیات کے سمگلر کو ایک بار عوام کے سامنے سزا دینے کی اشد ضرورت ہے تب معاشرے میں بدعنوانی ختم ہوگی جب سے ڈی آئی جی گلگت رینج نے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں جرائم پیش افراد کا گھیرا تنگ ہوگیا ہے۔