اہم خبریںپاکستان

ہائیکورٹ کے احکامات نظر انداز ،تاحال این ڈی ایم سی کا اجلاس نہ بلایا جا سکا

اسلام آباد،اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات نظر انداز ، وزیراعظم عمران خان سانحہ مری کے تین ہفتے گزرنے کے باوجود نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن (این ڈی ایم سی ) کا اجلاس نہ بلا سکے ، کمیشن کا آخری اجلاس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں منعقد ہوا تھا، موجودہ حکومت کے ساڑھے تین سال میں سانحات اور قدرتی آفات کے حوالے سے پالیسی سازی کے اہم ترین فورم کا ایک بھی اجلاس منعقد نہ سکا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ مری کے بعد ایک ہفتے میں این ڈی ایم سی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو کمیشن اجلاس بلانے کی درخواست بھی کی تھی تاہم وزیراعظم تاحال نیشنل ڈیزاسٹر کمیشن کا اجلاس طلب نہ کر سکے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیشن اجلاس کیلئے ایجنڈا بھی وزیراعظم ہاوس کو دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کمیشن ممبران کو تاحال وزیراعظم ہاوس سے کمیشن اجلاس سے متعلق کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔کمیشن اجلاس میں ڈیزاسٹر پالیسی ،فنڈز اور پروجیکٹس پر فیصلے کرنے ہیں،کمیشن نے ڈیزاسٹر فورس اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق فیصلے لینے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر ،چاروں وزرااعلی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کمیشن ممبران میں شامل ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ممبر ہونے کی طرف سے کمیشن کا اجلاس بلانے سے گریز کیا جا رہاہے ۔واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے ساڑھے تین سال میں سانحات اور قدرتی آفات کے حوالے سے پالیسی سازی کے اہم ترین فورم کا ایک بھی اجلاس منعقد نہیں ہو سکا ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کا آخری اجلاس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں منعقد ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker