
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نئے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ۔ اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے نئے منتخب صدر انور رضا سیکرٹری خلیل راجا سمیت تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سلیکٹڈ حکمران آزادی صحافت سے ڈرتے ہیں، جمہوریت پسند صحافیوں نے ہر آمر کی آمریت کی مزاحمت کی ہے ،بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں آج صحافی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو ہونے والا لانگ مارچ آزادی اظہار اور عوام کے حقوق کیلئے ہے ۔