اسلام آباد ،اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں واقع پلازہ میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ،آگ نے پلازے کی پانچویں فلور کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا،سی ڈی اے کی مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق موقع پر پہنچنے والی سی ڈی اے کی گاڑیوں میں پانی ختم ہو گیا ، عمارت کے پانچویں فلور پر آگ بجھانے کے لیے مشینری بھی موقع پر نہ پہنچ سکی،آگ مزید پھیلنے لگی، فائر بریگیڈ کا عملہ بے بس ہو گیا ۔