اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے پھیلا کے باعث مزید 14 تعلیمی ادارے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)ڈاکٹر زعیم ضیا نے انتظامیہ کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا کہ کل تک 14 تعلیمی ادارے سیل کر دئیے جائیں گے ، کورونا کی پانچویں لہر میں مجموعی طور پر 151 تعلیمی اداروں میں کورونا کیس رپورٹ ہو چکے ۔ڈی ایچ او کے مطابق کورونا کی پانچویں لہر میں 137 تعلیمی اداروں کو پہلے سیل کیا جا چکا ، 137 تعلیمی اداروں میں چند واپس کھل چکے ہیں جبکہ سیل کئے گئے تعلیمی اداروں میں چند دوبارہ کھل بھی چکے ہیں۔