
ہنزہ ۔۔۔۔۔ ہنزہ میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود ،سائنسی تعلیم اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں سرگرم تنظیم دی اسکارف کے صدر صادق سلیم نے سیڈو گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے کوارڈینیٹر اسلم شاہ کے ساتھ ایک میٹنگ میں تمباکو نوشی سے پاک گلگت بلتستان مہم بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ میں نوجوانوں کو تمباکو نوشی جیسے زہر سے دور رکھنے کے لئے حکومت گلگت بلتستان اور سیڈو کی مشترکہ کوششوں سے نافذ کردہ انسداد تمباکونوشی ایکٹ پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ نئی نسل تیزی کے ساتھ تمباکونوشی جیسے زہر کا شکاررہی ہے اورتمباکو نوشی ہی دیگرمنشیات کی بنیاد ہے میں نوجوانوں کی طرف سے نوجوانوں کی تنظیم اسکارف کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہنزہ میں نئی نسل کو تمباکو نوشی کے زہر سے بچانے کے لئے قوانین پرعمل کرائیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں ہر ایک قدم پر تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز موجود ہیں اور انسداد تمباکونوشی ایکٹ کے تحت تمام تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کے اطراف میں دو سو میٹر کے فاصلے تک تمباکونوشی سے متعلق کاروبارکرنا اور تمباکو نوشی کرنا سخت منع اور میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ بھی اپیل کروں گا کہ اٹھارہ سال سے کم بچوں کو تمباکو نوشی جیسے زہر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔