
وانا۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سب ڈویژن وانا کے میئرشپ کے امیدوار ولی محمد کی قیادت میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی کے ساتھ ملاقات کی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ الیکشن ٹریننگ ضلع بنوں میں شروع ہورہی ہے جس کے بعد فوری طور پر الیکشن مہم کا آغاز ہوگا۔ امیدوار برائے میئرشپ سب ڈویژن وانا ولی محمد نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں جس سےاکثر لوگ ناواقف ہیں کیونکہ امیدواروں کی تعداد زیادہ ہیں معلومات کے لیے دیہاتی اور علاقائی سطح پر انتظامیہ کی جانب سے مہم کی اشد ضرورت ہے اس بابت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا صادق علی نے یقین دہانی کرائی کہ انشاءاللہ بہت جلد ایک آگہی مہم شروع کی جائے گی۔ اس موقع پر سینئر صحافی شہزادہ وزیر ،حافیظ الله وزیر اور عمرخان بھی موجود تھے۔