اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے کا سیونتھ ایونیو انٹرچینج منصوبے کا دورہ

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کے ممبر انجینئرنگ نے جمعہ کے روز چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت کی روشنی میں سیونتھ ایونیو انٹرچینج منصوبے کا دورہ کیا۔

اس موقع پر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی ممبر انجینئرنگ کے ہمراہ تھے۔ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے نے منصوبے میں تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور گریڈر لانچنگ کے کام کا معائنہ کیا جس پر متعلقہ شعبوں کے افسران کی جانب سے ممبر انجینئرنگ کو جاری تعمیراتی کاموں پر بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گریڈر لانچنگ کا کام تین دنوں میں مکمل کرلیا جائے گا جبکہ گریڈر کاسٹنگ کا کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ انٹرچینج منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت کام تیزی سے جاری ہے۔اس موقع پر ممبر انجینئرنگ نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور کام کے اعلی معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker